ایل ڈی اے میں ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے تین ڈائریکٹروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ڈائریکٹر لا عبدالحفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا محمد رشید کو ڈائریکٹر لا اپیلٹ کورٹ تعینات کر دیا گیا امیر حسن کو ڈائریکٹر لاء سپریم کورٹ اینڈ ہائی کورٹ میٹرز تعینات کر دیا گیا ان کے پاس ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا چارج بھی رہے گا۔