زراعت کی ترقی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے : ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ ن
لاہور(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ز ونگ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی نمو کے گیارہ سال کی بلند ترین سطح حاصل کرنے کے مثبت اشاریے خوش آئند ہیں ،زراعت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی پریذیڈنٹ میاں عثمان نے آئندہ دو ماہ کیلئے جاری کردہ زری پالیسی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میںکیا ۔انہوںنے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے اصلاحات نا گزیر تھیں اور حکومت نے اس طرف عملی اقدام کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری سے تعمیرات اور متعلقہ صنعتوںکو بے پناہ فائدہ ہوا ہے ۔ میاں عثمان نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی انتہائی خوش آئند ہے جس کے مجموعی معیشت پر انتہائی دورس نتائج مرتب ہوںگے ۔