ٹریفک وارڈنز کی جعلی بھکاریوں کے خلاف کارروائی، متعدد کے خلاف مقدمات درج
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹریفک وارڈنزنے جعلی معذوربھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے معلوم ہوا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے سی ٹی او رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر جعلی معذروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی حراست میںدیکر مقدمات کا اندراج کروایا،اس کے علاوہ تھانہ شاہدرہ میں بیس سے زائد جعل سازی کرنے والے بھیکاریوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے ۔