ڈاکٹر حیدر اشرف کا اینٹی رائٹ یونٹ اہلکاروں کو 10 ہزار اضافی الائونس دینے کا اعلان
لاہور (سٹاف رپورٹر)پولیس فورس میں یونٹ اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں سے ڈی آئی جی آپریشن نے خطاب کرتے ہوئے اضافی الائونس دینے کا بھی اعلان کیا ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے اینٹی رائٹ یونٹ کے اہلکاروں کے خصوصی دربارسے خطاب کرتے ہوئے 10ہزارروپے کااضافی الائونس دینے کا اعلان کیا۔ اینٹی رائٹ یونٹ کے شہداء کیلئے دعاخیربھی کی گئی۔اینٹی رائیٹ یونٹ کے اہلکاروردی کی عزت کی خاطرپروفیشنلزم اورڈسپلن کومدنظررکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیںمزید ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ اہلکاروں کیلئے ترجیحی بنیادوں پرفلاح و بہبود کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔