کاہنہ: اہل علاقہ کا پولیس ناکہ پرانی جگہ پر منتقل کرنے کا مطالبہ
کاہنہ (نامہ نگار )پولیس ناکہ روہی نالہ گجومتہ گرین کیپ ہائوسنگ سوسائٹی کے گیٹ کے سامنے منتقل کرنے سے فیروز پور روڈ کے چاروں اطراف کی سڑکیں بلاک ہونے لگیں اہل علاقہ نے سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کے ناکے کو اسکی پرانی جگہ پر ہی منتقل کیا جائے ،تفصیلات کے مطابق ناکہ گجومتہ روہی نالہ رنگ روڈ انٹر چینج کاہنہ بننے کے بعد پولیس ناکہ کو گرین کیپ ہائوسنگ سکیم کے سامنے لگا دیا گیا جس سے کاچھا منڈی ،بیدیا ں روڈ ،روہی نالہ فیروز پور روڈ قصور سے آنے والی ٹریفک اس ناکے کے لگنے کے بعد کئی کئی گھنٹے بلاک ہونے لگی گرین کیپ ہائوسنگ سکیم کے مقامی رہائشی بھی ناکہ کی زد میں آنیکی وجہ سے شدید پریشان ہونے لگے ناکہ پولیس کولاہور میں داخل ہونے والی ٹریفک کی تلاشی لینی چاہئے لیکن ناکہ پولیس مقامی شہریوں کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن چکے ہیں ہائوسنگ سکیم کے ہزاروں رہائشیوں نے کہا ہے کہ ناکہ کواسکی پرانی جگہ پر منتقل کیا جائے۔