رحیم یار خان: ڈاکوؤں نے باپ بیٹے سے نقدی‘ موٹر سائیکل چھین لی
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گزشتہ شب آدم آرائیں کا رہائشی محمد رضا اپنے بیٹے سبطین رضا کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبریRNK 3486 پر قصبہ رکن پور سے گھریلو سامان کی خر یداری کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ اڈا سوئی گیس کے نزدیک موٹرسائیکلوں پر سوار 4نقاب پوش مسلح ڈاکوئوں نے انہیں گھیرلیا اور اسلحہ کی نوک پران کے پاس موجود 50ہزارروپے کی نقدی اور 1لاکھ سے زائد مالیت کی موٹرسائیکل چھین لی اسی دوران باپ بیٹے کے مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوئوں نے انہیں تشدد کانشانہ بنایا دوران مزاحمت 2ملزمان کے چہر وں سے نقاب اتر گئے جس پر متاثرہ باپ بیٹے نے واردات کرنے والے مسلح ڈاکوئوں سے 2کی شناخت کرلی جن کے نام شکیل احمد اور محمد نوید معلوم ہوئے ہیں ۔ پولیس نے کنٹرول15پر اطلاع کے باوجود اس واردات کا مقدمہ درج نہ کیا ہے۔