خانیوال: چور زمیندار کے گھر سے موٹر سائیکل لے اڑے، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا
خانیوال (نامہ نگار) نامعلوم چور معروف زمیندار کے گھر کی دیوار پھلانگ کر کیراج میں کھڑی موٹر سائیکل لے اڑے مقامی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ۔ شاہین ٹاون کے رہائشی رانا ذکاء اللہ کے گھر گزشتہ سے پیوستہ شب نامعلوم چور گھر کے کیرج میں کھڑی ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبرKWK 9668 ماڈل 2017رنگ سرخ لے اُڑے ۔ عوامی سماجی اور تجارتی حلقوں نے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او کانیوال سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔