تھانہ صدر میلسی کے مقابل میں پان شاپ پر چوری کی واردات
میلسی (خبر نگار) چراغ تلے اندھیرا، تھانہ صدر میلسی کے مقابل پان شاپ پر چوری، محمد ہارون نے میڈیا سے بات کرتے بتایا میرا کھوکھا تھانہ صدر میلسی کے بالمقابل ہے گزشتہ شب 2 بجے نامعلوم نے تالے تور کر 45 ہزار روپے مالیتی سامان چرا کر لے گیا۔ چوکیدار نے چور کو موقع پر پکڑ لیا۔ تھانہ صدر سے کوئی پولیس اہلکار اس کی مدد کو نہ آیا اس دوران مبینہ چور نے اپنے ساتھی کو فون کر کے بلوایا جس نے چوکیدار کو اسلحہ دکھا کر دھمکایا اور چور کو فرار ہونے میں مدد کی۔ ہارون نے ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ چور کو گرفتار کر کے میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔