رشتہ کے تنازع پر 2گروپوں میں لڑائی، کلہاڑیوں، ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال
خانیوال (نمائندہ خصوصی )رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی ،کلہاڑیوں ،ڈنڈوں ،اور لوہے کے راڈوں کا آزادانہ استعمال ‘2خواتین سمیت7افراد زخمی ‘ہسپتال داخل خانیوال کے نواحی گائوں166/10Rمیں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں لڑائی ہوئی جس میں 2خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے زخمیوں میں حیرات محمد ،سلطان محمد، رمضان محمد، پہلوان محمد، پٹھانی مائی ،نوراں مائی ودیگر شامل ہیں جبکہ ملزمان اسلم ،جہانگیر اور نواب احمد للیرا موقع سے فرار ہوگئے پولیس ان کی گرفتار ی کے لئے چھاپے ماررہی ہے ۔