مظفر گڑھ، پولیس کی کارروائی مفرور اشتہاری کو 14سال بعدگرفتار کرلیا
مظفرگڑھ(نامہ نگار)پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مفرور اشتہاری ملزم کو 14سال بعد گرفتار کرلیا ۔ تھانہ صدر کے علاقے میں14سال پہلے سلیم نامی شخص نے ڈکیتی کی جس پر اسکے خلاف تھانہ صدر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا،ملزم 14سال تک روپوش رہا ۔ایس ایچ او تھانہ صدر عمار یاسر کی سربراہی میں پولیس نے اے کیٹیگری کے ملزم کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کی مددسے ٹریس کیااور بعدازاں پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم وہاڑی کا رہائشی ہے ۔