چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی زیرنگرانی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس افسران کو آگاہی لیکچر
ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمداور سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفرازاحمد فلکی کی ہدایات پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف کی زیر نگرانی ۔انچارج ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان انسپکٹر شاہد جاوید نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے افسران کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا۔ اہلکاران کو بریف کیا گیا کہ جس طرح ہم تعلیمی اداروں اور روڈ یوزرز کوٹریفک قوانین کی آگاہی دیتے ہیں۔ بطور محافظ ان قوانین کی پاسداری کرنا ہمارا بھی اخلاقی اور قانونی فرض ہے۔ ہمیں بھی دوران ڈرائیونگ موبائل فون سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ سیٹ بیلٹ و ہیلمٹ کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے روڈ یوزرز میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔