کوٹ ادو: اوباشوں کی سکول جاتی طالبات سے چھیڑ خانی، موبائل سے وڈیو کلپ بناتے رہے، مداخلت پر رکشہ ڈرائیور پر تشدد
کوٹ ادو(خبر نگار) اوباشوں کی سکول جاتی طالبات سے چھیڑ خوانی،موبائل فون سے وڈیو کلپ بناتے رہے رکشہ ڈرائیور کی مداخلت پر اوباشوں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد،راہگیروں نے رکشہ ڈرائیور کو رہائی دلائی،اوباش رکشہ ڈرائیور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار،پولیس نے اوباشوں کے خلاف رکشہ ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، بخاری روڈ پل پھٹے والی پر اوباشوں آصف آرائیں اور ولی پٹھان کی قیادت میں گردہ کے وسیم منجوٹھہ،پپو شاہ اور شہزاد گٹ سرگرم ہے اور سکول میں زیر تعلیم طلباء طالبات سے چھیڑ خوانی ان کا معمول ہے ۔ گزشتہ روز چاہ بھٹی والا کی اکیڈمی کی طالبات کو چھٹی کے بعد رکشہ ڈرائیور اللہ ڈتہ شاہ اکیڈمی سے گھر چھوڑنے جارہا تھا راستہ میں مذکورہ گروہ نے جوکہ سائیکلوں پر رکشہ کا پیچھا شروع کردیا۔