پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 12اشتہاریوں سمیت 46ملزمان گرفتار، شراب، چرس برآمد
ملتان( کرائم رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرکے15منشیات فروش، 01ناجائز اسلحہ ، 02بھکاری،04جواری، 03 آتشبازی ، 01سائونڈ ایکٹ، 02 گیس ری فل ،06تیز رفتاری اور12 اشتہاری مجرمان سمیت46ملزمان گرفتارکرلئے جن سے220لیٹر شراب دیسی، 06بوتل شراب ، 200گرام چرس، 90گرام ہیروئن،01پسٹل معہ 03گولیاں، 35100 روپے زرجواء برآمد ہواپولیس تھا نہ قطب پور نے ملزم نذر حسین سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم شاہ نواز سے 150لیٹر شراب معہ سامان چالو بھٹی ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم شعبان سے 30لیٹر ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم اشرف سے 01بوتل ، ملزم عاطف سے 01بوتل ، ملزم ذوہیب سے 01بوتل شراب، ملزم عثمان سے 01بوتل، ملزم رفیق سے 01بوتل شراب ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم سنی سے 90گرام ہیروئن ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم یوسف سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم جان محمد سے 200گرام چرس ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان طارق ، زاہد سے 01بوتل ، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم مہران سے 10لیٹر ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم جمشید سے 15لیٹرشراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم آفتاب سے پسٹل معہ 03گولیاںبرآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم ظفر علی ، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمہ شکیلہ بی بی کو بھیک مانگنے پر مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان احمد ، عمیر، شاہ زیب کو جواء کھیلتے معہ زرجواء 35000 روپے ، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم منیر کو پرچی جواء کھیلتے معہ زرجواء 100روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد ندیم ، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم خالد ، دلشاد سے سامان آتشبازی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم محمد سلیم پنجاب سائونڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس تھانہ اولڈ کوتوالی نے ملزم محمد طہ، ملزم اصغرکو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم جعفر حسین، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان محمد آصف، محمد جاوید، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم ایاز ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد شہباز ،پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم محمد اعجاز کو غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے پر مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران105بغیر کاغذات /نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔ملتان پولیس نے12مجرمان اشتہاریوںجو مختلف جرائم میں ملوث تھے کو گرفتار کرلیا۔