پولیس تھانہ جلہ آرائیں کا چھاپہ، تاش پر جواء کھیلنے والا ایک قمارباز گرفتار 2 فرار
دنیا پور (نامہ نگار) پولیس تھانہ جلہ آرائیں کا چھاپہ، تاش پر جواء کھیلنے والا ایک قمارباز گرفتار، دو فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ جلہ آرائیں نے چک نمبر 15 ایم پی آر کے جنگل میں چھاپہ مارا تو تاش پر جواء کھیلنے والے منیب ماتم اور مختار عرف سکھا فرار ہو گئے جبکہ خادم حسین ماتم کو پولیس نے گرفتار کر کے دائو پر لگی چار سو روپے کی رقم اور تاش برآمد کر لئے۔