سندھ ایک لاکھ13 ہزار‘ پنجاب4423 ‘ بلوچستان میں1323 تارکین وطن موجود ہیں: وزارت داخلہ
اسلام آباد (آئی این پی )وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں رجسٹرڈ ہونے والے تارکین وطن اورمبینہ گمشدگی کے کیسوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔ سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 599 رجسٹرڈ تارکین وطن موجود ہیں۔سات لاکھ 37 ہزار افغان مہاجرین کو افغان سٹیزن کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں،بلوچستان میں 1323, اسلام آباد میں 31 خیبر پی کے 560 اور پنجاب میں4423 تارکین وطن موجود ہیں۔گزشتہ سات سالوں میں افراد کی مبینہ گمشدگی کی 4608 شکایات موصول ہوئیں۔لاپتہ افراد سے متعلق کمشن نے3076 کیسز نمٹائے‘1532 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔لاپتہ ہونے والے 2306 افراد کا سراغ لگایا گیا۔ چار سو گیارہ کیسز غیرمتعلقہ ہونے پر خارج کئے گئے۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ابھی تک صرف ایک شخص کو14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔