ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 8 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے دو تھانوں میں حدود میں ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 8 ملزمان گرفتار کرلئے تھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈھوک کرم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان زرین شہرام ، شہیر احمد اور محمد دانش کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3عدد پستول30بو ر معہ15روند جبکہ تھانہ وارث خان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ملت کالونی میں ڈکیتی کی نیت سے ملزمان بیٹھے ہیں جس پر ملزمان عبدالوہاب ، اسامہ انور ، راجہ حارث ، طاہر اللہ اور محمد بلال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2عدد پستول 30بور معہ7روند برآمدکرلئے مزیدتفتیش جاری ہے ۔