چوہدری نثارکیخلاف اراضی کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی کے رخصت پر ہونے کے باعث سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف اراضی سے متعلق دیوانی کیس میں اپیل پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالت میں درخواست گزار چوہدری مظفر خان وغیرہ نے دیوانی کیس میںاپیل دائر کی ہوئی ہے، درخواست گزار کا5کنال 10مرلے قیمتی اراضی کے متعلق دیوانی دعوی ٰ ماتحت عدالت نے چوہدری نثار علی خان کے حق میں ڈگری کر دیا جس کے خلاف ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پاس اپیل زیر سماعت ہے۔