جمعیت علما ئے اسلام راول ٹائون کے زیر اہتمام پی پی 13میں ورکرزعزم نوکنونشن آج ہو گا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علما ئے اسلام راول ٹائون کے زیر اہتمام حلقہ پی پی 13میں ورکرزعزم نوکنونشن آج (اتوار) کو منعقد ہو گا جس میں امیر جمعیت علماء اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف خان ،اور امیر جمعیت علمااسلام پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صدارت مولانا اشرف علی کریں گے،کنونشن میں مولانا پیر عزیزالرحمن ہزاروی ،مولانا سید چراغ الدین شاہ ، مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا قاضی مشتاق احمد، مولانا عبدالمجید ہزاروی ، مولانا تاج محمدخان ، مولانا قاری فضل ربی ،کے علاوہ حلقہ کے علما اور عمائدین خصوصی شرکت کریں گے جبکہ کنونشن کے منتظمین مفتی مسرت اقبال ، مفتی عبدالواجد،پروفیسر زبیر عباسی نے بتایا کہ کنونش کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ،اور یہ کنونشن آئندہ الیکشن میں دوررس نتائج کا حامل ہوگا۔