سینئر انجینئر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ سردارفرحت عباس جنجوعہ مٹور میں سپردخاک
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) سینئر انجینئر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ سردارفرحت عباس جنجوعہ جنکا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا کو گزشتہ روزہزاروں سوگواروںکی موجودگی میںتحصیل کہوٹہ کے نواحی علاقے مٹور میں سپردخاک کردیاگیا مرحوم کی نماز جنازہ میںاعلی سول و فوجی افسران بلدیاتی نمائندوں سیاسی و سماجی راہنماوٌںنے بڑی تعداد میںشرکت کی مرحوم کی رسم قل آج بروز اتوار28 جنوری دن دو بجے ان کے آبائی علاقہ مٹور میں اداکی جائے گی مرحوم چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سروے ڈرافٹسمین سردار عشرت جنجوعہ کے بڑے بھائی تھے مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعدادمیں لوگوںکی شرکت اور ان کیلئے ایصال ثواب کرنے پر ان کے لواحقین نے اظہار تشکر کیاہے ۔