بیوی پرتیزاب پھینکنے کے مقدمے میں ملوث شوہر ماں سمیت بری
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ بنی میں درج تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان مسماۃ نسیم بی بی زوجہ گلریز خان اور جہانزیب ولد گلریز خان کو بری کر دیا ۔جبکہ دیگر تین کیسزکی سماعت میںایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی اور 2کیسزمیں التواء چالان کی درخواستیں منظور کرلیں۔ ملزم جہانزیب ولد گلریز خان پر الزام تھا کہ اس نے اپنی ماں مسماۃ نسیم بی بی زوجہ گلریز خان کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ زخمی ہو گئی ۔ہفتہ کوعدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ماں بیٹے کو بری کر دیا ہے۔عدالت نے دیگر تین کیسزکی سماعت میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی اور 2کیسزمیں التواء چالان کی درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت نے تھانہ گنج منڈی میں درج سانحہ راجہ بازار میں ملوث ملزمان ندیم علی شاہ وغیرہ کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی اور شہادتیں طلب کرلیں تھانہ چونترہ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزمان گل راز وغیرہ کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 10فروری، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم نعمت اللہ وغیرہ کیس کی سماعت 7فروری،اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد وقاص کیس کی سماعت 30جنوری،اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزمان آفتاب کیس میں 12یوم کا التواء منظور کرتے ہوئے سماعت 8فروری جب کہ تھانہ سٹی تلہ گنگ میںدرج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان محمد اکرم وغیرہ کیس میں 12یوم کا التواء منظور کرتے ہوئے سماعت 8فروری تک ملتوی کر دی ۔