روزنامہ نیشن کے سابق رپورٹر راجہ اسد محمود کے سسر راجہ محمد یوسف عباسی انتقال کر گئے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) روزنامہ نیشن کے سابق رپورٹر راجہ اسد محمود کے سسر راجہ محمد یوسف عباسی انتقال کر گئے ۔مرحوم کچھ عرصہ سے علیل چلے آرہے تھے ہفتہ کی صبح ان کی طبیعت اچانک زیادہ بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو لکھوال بنی گالہ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں علاقے کی عوامی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔