گجرات: مضرصحت کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق‘ ماں اور بیٹی کی حالت غیر
گجرات (نامہ نگار) گجرات کے نواحی علاقے میں مضر صحت کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ماں اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 18سالہ شاہینہ اور 14سالہ بھائی شاہ زیب شامل ہیں جبکہ ماں اور بیٹی سمیت پولیس نے واقعہ کے بعد گھر میں پکا ہوا کھانا قبضہ میں لے لیا جسے فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔