سرگودھا: کمسن بچی سے 2 بھائیوں کی اجتماعی زیادتی، فقیر والی 11، مریدکے میں5سالہ بچہ نشانہ بنا
سرگودھا+ فقیر والی+مریدکے (نامہ نگاران) کمسن بچی سے 2 بھائیوں کی اجتماعی زیادتی ، 12 سالہ لڑکا اور 5سالہ بچہ بھی زیادتی کا نشانہ بن گئے۔تفصیل کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بچہ کلاں میں 11سالہ سونیا رفع حاجت کے لئے کھیتوں میں گئی تو وہاں موجود حسن بلال اور محمد اقبال 2 بھائیوں نے اسے گھیر لیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن میں بچی کو طبی ملاحظہ کے لئے لایا گیا جہاں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پردونوں اوباش بھائیوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا، بچی کے ورثاء کی طرف سے اپنی کم مائیگی کی وجہ سے قانونی کارروائی میں عدم دلچسپی پر چیئرمن یو سی بچہ کلاں خالد روالیہ فریقین میں مفاہمت کے لئے سرگرم ہوگئے۔ فقیر والی کے نواحی گائوں 436 سکس آر میں ملزمان عاطف اور گل شیر نے عبدالرحمن کے ساتھ زیادتی کی۔ ایک ملزم نے گرفتاری کے ڈرسے زہریلی گولیاںکھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی،جسے بعد ازاںبچا لیا گیا۔ عبدالرحمن کے چچا عبدالقیوم نے بتایا میرا بڑا بھائی سرکاری ملزم ہے اور اس کا بڑا بیٹا جو چھٹی کلاس کا طالب علم ہے سکول سے چھٹی کے بعد عبدالر حمن جب گھر نہ پہنچا توہمیں تشویش لاحق ہوئی ہم نے تلاش شروع کی تو جب ہم ملزمان کی بیٹھک کے سامنے پہنچے تو اندرسے چیخنے کی آواز آئی تو ہم نے دیکھا تو ملزمان عبدالرحمن سے زیادتی کررہے تھے۔ مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی مریدکے کی آبادی غوثیہ کالونی حدوکے میں پانچ سالہ بچے حیدر علی کو نوجوان نے مبینہ طور پر اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے زیادتی کے شکار بچے کے باپ امجد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے دو افراد عبداللہ اورفرید جو کہ بھائی.ہیں کو گرفتار کرلیا‘ جنہوں نے پولیس کی موجودگی میں بچے سے زیادتی کرنے کی تردید کرتے کہا انہیں پھنسایا گیا۔ انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا ۔مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر صہیب نے میڈیا کو بتایا ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم حتمی تصدیق کیمیکل لیبارٹری کرے گی۔