فیصل آباد: سول ہسپتال سے 6دن کی بچی اغوا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سول ہسپتال سے نامعلوم عورت 6دن کی بچی کو اغوا کرکے لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال سے 6دن کی بچی کو نامعلوم عورت اغوا کرکے لے گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ بہت جلد ملزمہ کو گرفتار اور بچی کو بازیاب کرالیا جائے گا۔ ہسپتال انتظامیہ بچی کے والدین کا نام اور دیگر تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔