نارنگ منڈی: غربت سے تنگ معذور شخص کی رکن قومی اسمبلی رانا افضال کی گاڑی کے آگے لیٹ کر خودکشی کی کوشش
نارنگ منڈی (نامہ نگار) اندرون شہر محلہ مسلم پارک کے معذور ضعیف العمر شخص محمد بوٹا انصاری نے غربت سے دلبرداشتہ ہوکر رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین کی گاڑی کے آگے لیٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے چیئرمین ملک محمد عارف، سردار نعیم رضا مان نے ناکام بنا دیا۔ معذور شخص نے روتے ہوئے رانا افضال حسین کو بتایا کہ مالی بدحالی کے باعث وہ نہایت پریشان ہے، معذوری کے باعث وہ کوئی کام بھی نہیںکرسکتا اور گھر میں کئی ماہ سے مسلسل فاقے ہیں اس نے اپنے جوان بیٹے کو نائب قاصد بھرتی کروانے کیلئے جگہ جگہ درخواستیں دے رکھی ہیں اور دو سال سے ارکان اسمبلی کے پاس چکر لگا لگا کر عاجز آچکا ہے سفارش نہ ہونے کی وجہ سے کوئی سنتا نہیں جس پر رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین نے اسے تسلی دی۔