حکومتی اقدامات کی بدولت پاکستان ترقی کا سفر تیزی سے طے کررہا ہے: خان جہانزیب خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما و ضلع کونسل وائس چیئرمین خان جہانزیب خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور کردیئے ہیں۔ سندھ، خبیر پختونخواہ اوربلوچستان کے پاس تو گیس موجود تھی لیکن پنجاب کے پاس بجلی تھی اورنہ ہی گیس،جس کی بنا پر پنجاب کی صنعتیں تباہ ہوئیں، لوگوں کے گھر اندھیروں میں ڈوبے تھے۔ حکومت کی دن رات کی محنت سے ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے ۔ پاکستان ترقی اورخوشحالی کا سفر تیزی سے طے کررہا ہے ۔حکومت نے سی پیک منصوبے شروع کئے اورپایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔