شیخوپورہ:بجلی چوری کرنیوالی فیکٹریاں پکڑی گئیں‘ چھاپہ مار ٹیم پر ملازمین کی فائرنگ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)لیسکو واپڈا سب ڈویژن کوٹ عبدالمالک کے ایس ڈی او راشد سومرو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منڈیالی کے قریب وسیع پیمانے پر جاری بجلی چوری پکڑ لی اور بجلی چوری کرنے والی فیکٹریوں کے مالکان اورفیکٹریز انتظامیہ کے خلاف مقدمات دررج کروادیئے جبکہ مذکورہ ٹیم ایک فیکٹری کے قریب پہنچی تو ان پر فیکٹری ملازمین صدیق وغیرہ نے فائرنگ کردی جس سے واپڈا ٹیم بال بال بچ گئی۔