نواز شریف کو ایٹمی کے بعدمعاشی دھماکہ کرنے کی سزاء دی جارہی ہے:میاں زاہد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں زاہد حسین جالندھری نے کہاہے کہ نواز شریف کی تحریک ووٹ کے تقدس اور انصاف کی بحالی کی تحریک ہے نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کے بعد معاشی دھماکہ کرنے کی سزاء دی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف پر الزامات کی بارش کے باوجود بھی ملک میں ترقی کا دور جاری ہے پوری دنیا کے مسلم ممالک کے مقابلے میں ترقی کی شرح بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ محض الزامات لگانے سے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا‘ کھوکھلے نعروں سے عوام کی تسلی نہیں ہوتی بلکہ عملی کام کرنے سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی جاتی ہے۔