پاکستان تعاون کرے تو دہشت گردی پر قابو پا سکتے ہیں:افغان سفیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے کہا ہے دہشت گرد افغان شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردی کا خطرہ افغانستان ہی نہیں پاکستان کو بھی ہے۔ قریبی ہم آہنگی سے پاکستان اور افغانستان کو فائدہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں افغانستان کے بعض علاقوں میں طالبان کا بھی کنٹرول ہے۔ باہمی ہم آہنگی سے دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور افغانستان تعاون کریں تو دونوں ملک دہشت گردی پر قابو پا سکتے ہیں، یہ عناصر دونوں ممالک میں موجود ہیں۔ اس میں شک نہیں ہمارا درد پاکستان کا درد ہے اور ہونا بھی چاہئے۔ ہم قریبی ہمسائے ہیں۔ جو افغانستان میں معصوم لوگوں کے خلاف دہشت گردی پلان کرتے ہیں پاکستان کو خود بھی ان دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کوشش کرنی چاہئیں۔ مخلص کوششوں سے پاکستان طالبان کے خاتمے میں مدد کر سکتا ہے۔ چند دن پہلے ڈرون حملہ کیا گیا، اس پر پاکستان کی طرف سے منفی ردعمل آیا۔
افغان سفیر