نوازشریف کی زرداری سے رابطہ کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں: آصف کرمانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سیاست میں کسی سے مذاکرات یا رابطوں کا دروازہ بند نہیں کیا جاتا تاہم نوازشریف کی سابق صدر آصف زرداری سے رابطے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا زرداری کا سینٹ کے الیکشن میں کردار ملکی سیاست پر اثرات چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن کے لئے مسلم لیگ(ن) نے اپنے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں جو 3 فروری تک مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سیکرٹریٹ پہنچ جانی چاہئیں۔
کرمانی