راو انوار کو بلاول ہاوس میں تلاش کیا جائے، فاروق ستار
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہاہے راو انوار کو بلاول ہاوس میں تلاش کیا جائے۔فاروق ستار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ماورائے عدالت قتل اور لاپتہ افرادکے معاملے کی سب سے زیادہ متاثرہ جماعت ہماری ہے۔ 1992 میں ایم کیوایم کیخلاف پہلا ریاستی آپریشن شروع ہوا، اس پراپیگنڈہ سے عوام کو باور کرایا جاتا ہے کہ عدالتوں سے توسزاہوتی نہیں، اس لیے یہ لائسنس دے دیاجاتاہے، اس طرح کے مقابلوں میں انتہا پسند اور دہشت گردضرورمارے گئے ہوں گے جن میں بیگناہ بھی ہوں گے،یہی فارمولہ ایم کیوایم پر لاگو ہوتا ہے، ریاست ،ادارے اورمقننہ کیاکررہی ہے؟۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ شکایات پر راو?انوار کے کئی مرتبہ تبادلے ہوئے مگروہ پھرآجاتاہے،پہلے قائم علی شاہ اوراب مرادعلی شاہ کپتان ہیں۔ مقابلے کرنے والے پولیس اہلکاروں کوسزادی جائے،پہلی ذمہ داری اآصف زرداری پرعائدہوتی ہے۔