صوفی ازم کی ترویج کی جاتی تو دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ،ڈاکٹر غضنفر مہدی
اسلام آباد (آئی این پی) ممتاز سکالر انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ حضرت شاہ رکن عالم ایسے عظیم صوفیاء کی تعلیمات کی ترویج سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے یہ بات حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس مبارک پر منعقدہ ادبی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا اگر صوفی ازم کی ترویج کی جاتی تو دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجاتا اور قصور،کراچی ،کوئٹہ اور شب قدر ایسے واقعات رونما نہ ہوتے انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم امن عالم کا عظیم استعارہ ہیں ۔تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور دیگر دانشوروں نے خطاب کیا ۔