پاکستان آگہی پروگرام: سکولوں کے طلبہ، اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)دی نالج سکول‘ چائنہ اسکیم‘ شاد باغ کے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول‘ ماڈل ٹائون کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ریلوے کالونی مغلپورہ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ قلعہ گجر سنگھ، گورنمنٹ بشیر ماڈل پرائمری سکول‘ رانا ٹائون، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ رانا ٹائون‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 388 تھی۔