بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ مسلم امہ کیلئے تکلیف دہ ہے: قاری محمد بشیر
لاہور (سپیشل رپورٹر) قاری محمد بشیر منتظم اعلیٰ مدرسہ اصحاب الصفہ رشید سٹریٹ جامع مسجد عمر فاروق اعظم آئوٹ فال روڈ پارک نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلہ امت کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ثابت ہو گیا امریکہ کبھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہو سکتا۔ فلسطین میں مظالم پر آنکھیں موندنے والے مغربی اور یورپی ممالک اسرائیل کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو اقوام متحدہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے خود میدان میں آنا ہو گا۔ وقت نے ثابت کیا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق کیلئے کچھ نہیں کر سکتی۔