راوی میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی: مہرین انور راجہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہدریائے راوی میں فیکٹریوں اور نالوں کا آلودہ پانی شامل ہونے کی وجہ سے شہر میں پینے کا پانی خطر ناک حد تک آلودہ ہوچکا ہے۔ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود دریائے راوی میں کیمیکل ملا پانی داخل ہو رہا ہے۔ جبکہ شہر کی واٹر لائنیں کافی بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ لاہور کی آبادی میں اضافے اور وز بروز پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو وپرا کرنے کیلئے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔ جمع شدہ پانی کو ٹر یٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے صاف کرکے شہریوں کو فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ زنگ آلودہ اور بوسیدہ واٹر لائنیں تبدیل کی جائیں تاکہ وہاں کی عوام کو بھی صاف پانی پینے کیلئے میسر ہو سکے۔ صاف پانی کمپنی میں ہونے والے فراڈ کو ابھی تک منظر عام نہیں لایا جا سکا اور عوام منتظر ہیں کہ کب انہیں پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا‘ پانچ سالوں میں لاہور کی سطح پر صاف پانی کی فراہمی کے لئے کچھ نہیں کیاگیا تو پورے ملک میں عوام کو صاف پانی کی دستیابی کے لیے امید رکھنا عقل مندی نہیں۔