قوم کے حقیقی لیڈر صرف نواز شریف ہی ہیں: نعمان ڈوگر
جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا کہ قوم کے حقیقی لیڈرصرف میاں نوازشریف ہیںکسی ایسے شخص کی ضرورت نہیںجو بات بات پر جھوٹ بولے ، الزام تراشی اور نیاپاکستان بنانے کے جھوٹے دعوے کرے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے جس نے تین بار میاں نوازشریف کوووٹ کی طاقت سے وزیراعظم منتخب کیاآئندہ بھی عوام کی پہلی ترجیح مسلم لیگ ن ہے۔ عام انتخابات میںپی پی پی اورپی ٹی آئی دوسرے اورتیسرے نمبرکی جماعتیں ثابت ہوںگی۔