عوامی منتخب نمائندوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش بلدیاتی اداروں کیلئے نیک شگون: توصیف سلیم
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اصول پرست گروپ کے رہنما وممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہاہے کہ میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہائوس کی مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے تو دوسری طرف ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو بھی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں کسی بھی کونسلر کیساتھ کوئی امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی کسی کو آمرانہ فیصلے کرنیکی اجازت دی جائیگی عوام کے منتخب نمائندوں کے مینڈیٹ کا مکمل احترام کیا جائے دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کسی بھی طور پر بلدیاتی اداروں کیلئے نیک شگون نہیں ۔