٭…ایک تصویر ایک کہانی …٭
کشمیر روڈ پر گذشتہ کئی دنوں سے کھدائی تو کر دی ہے لیکن اسے بند نہیں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر پورے لاہور میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹھیکیدار حکومت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں یا ان کو پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے فنڈز نہیں دیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹھیکیدار لاہور میں ترقیاتی کام تو شروع کر دیتے ہیں لیکن اسے مکمل کرنے کی بجائے ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ جو عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ ان کے خلاف ایکشن کون لے گا۔ ہر کام اپنی مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ لاہور کے عوام پریشانی سے بچ سکیں۔ (فوٹو:اعجاز لاہوری)