لاہور چڑیا گھر میں اولیوہیپون کے بچے کی پیدائش، تعداد 11 ہو گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر میں اولیوہیپون کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس سے ان کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے لاہور چڑیا گھر میں اولیوہیپون کی نسل میں
اضافہ انتظامیہ اور ویٹرنری ڈاکٹرز اور سٹاف کی بہترین دیکھ بھال کا منہ بولتا ثبوت ہے اس بچے کی پیدائش سے قبل لاہور چڑیا گھر میں 2نر، 4 مادہ اور چار بجے پہلے سے ہی موجود تھے اور اس بچے کی پیدائش سے ان کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے نومولود پوری طرح سے صحتمند ہے اور اس کی ماں اس کی بہترین طریقے سے نگہداشت کر رہی ہے۔