غیر ملکی شہری کی سعودی بیوی پرپاسپورٹ کی تجدید کے لیے نئی پابندی
ریاض(این این آئی)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی شہری کی سعودی بیوی’’ابشر‘‘کے ذریعے اپنی پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرا سکتی۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے حکام نے واضح کیا کہ اسے اس کام کیلئے جوازات سے رجوع کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی شوہر براہ راست رابطہ کر کے یہ کام انجام دے سکتا ہے۔