امت مسلمہ کی کامیابی وترقی کا محور سیرت النبی ؐ پر عمل کرنے میں مضمر ہے، اظہار بخاری
راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) محمدی مسجد لالکڑتی میںسیرت النبی ؐ ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ ۔ سیرت مصطفیؐ چھپانے سے نہیں ، پھیلانے سے دھشتگردی ختم ہوگی ۔ چودہ صدیاں گزر گئیں ، دنیاکُفر عظمت نبی پاک ؐ کا چراغ بُجھا نہ کر سکی۔ افراتفری کے دور میں سیرت مصطفی ؐسکون کا باعث بنتاہے ۔ نبی پاک ؐنے ساری زندگی کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا ۔سیرت مصطفیؐ پر عمل کر نے سے ہمارا اپنا ہی فائدہ ہے۔ امت مسلمہ کی کامیابی وترقی کا محور سیرت النبی ؐہے ۔ہم نے سیرت مصطفی ؐ سے رُخ موڑ کر مادی ترقی سے دل لگایا ، تو اللہ تعالی نے بھی آسمانی فرشتوں کو روک لیا ۔ نبی پاک ؐ کا مقام اتنا بلندہے ، جسے مٹانے کیلئے امریکا سمیت پوری دنیا کفرطاقت بھی استعمال کرلے، تب بھی وہ سیرت مصطفی ؐکی بڑھتی ہوئی بلندیوں کو روک نہیں سکتی ۔نبی پاک ؐ کے زمانے کے کافر مصطفی ؐکا کچھ نہ بگاڑ سکے ، تو آج کے کافربھی نبی پاک ؐ کا نام نہیں مٹا سکتے ۔ اظہار بخاری نے کہا پیغمبر اسلام ؐ سے زیادہ آفرین تاریخ ساز ،اور انقلاب آور ہستی اور کون ہو سکتی ہے ،جنہوں نے تاریکیوں کو لازوال روشنیوں میں تبدیل کر دیا ۔دشمنان اسلام عظمت مصطفی ؐجانتے ہیں ، مانتے نہیں ۔المیہ یہ ہے ، ماننے والے عظمت رسولؐ کی وسعتوں سے بے خبر ہیں۔ ہم پکے مسلمان بنیں گے ،تو غیر مسلم خود بخود مسلمان بن جائیں گے ۔ اتباع رسول ؐکے بغیر ہماری زندگی بے جان نعش ہے ۔ دنیا کفر نے اسلام کا اصل چہرہ دکھا ہی کہاں ہے ۔نبی پاک ؐنے پیٹ پر پتھر باندھ کر اسلام ہم تک پہنچایا ۔المیہ ہے ہر فرد اپنے گھرمیں اسلام لے آئے ، تو پورے ملک میں شریعت کی خوشبو اورآسمانوں سے رحمتوں کی بہار آجائے گی ۔ نبی پاک ؐ سے بے انتہاء محبت کرنا اگر انتہاء پسندی ہے ۔ تو یہ انتہاء پسندی قیامت تک جاری رہے گی۔عظمت رسولؐ کا تقاضہ بھی یہ ہے ،کہ ہم اپنی صفوں میں انتشار اور نفرت کی بد بو پیدا نہ ہونے دیں ۔