لوگوں کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے،راجہ ندیم احمد
کلر سیداں(نامہ نگار )مسلم لیگی رہنما چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ عوام کی اپنے ارکان اسمبلی اور بلدیاتی ارکان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں لوگوں کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کنوہا چوآ خالصہ اور سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی یو سی دوبیرن کلاں ،نلہ مسلماناں اور منیاندہ کے لیے بھی سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس کے لیے فنڈز مختص کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دوبیرن ، نلہ اور سر صوبہ شاہ میں سوئی گیس مہیا کرنے کے بعد دیگر آبادیوں کو مرحلہ وار گیس مہیا کی جا سکتی ہے مگر اس کے لیے سروے کا کام بلا تاخیر شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔