کلر سیداں کی 35کلو میٹرآٹھ رابطہ سڑکوں کے لیے 47کروڑ مختص
کلر سیداں(نامہ نگار) این اے 50میں شامل کلرسیداں کی یوسیز کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں لیگی عہدے داران اور سماجی کارکنوں نے کلرسیداں کی رابطہ سڑکوں کے لیے 47کروڑ کی منظوری کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے چیئرمین یوسی کنوہا پر پرویز اختر قادری، وائس چیئرمین شاہد گجر، چیئرمین چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ، وائس چیئرمین نمبردار عزیز احمد، چیئرمین بھلاکھر راجہ محمد صفدر کیانی، وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل ، چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد وائس چیئرمین ٹھیکیدار محمد بشارت، چیئرمین منیاندہ چوہدری صداقت حسین ، چیئرمین سموٹ راجہ علی اصغر وائس چیئرمین راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ ،چیئر مین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ، صدر ن لیگ منیاندہ، حاجی محمد فیرد، صدر چوآخالصہ صوبیدار میجر عبدالرزاق ، جنرل سیکرٹری وحید اعوان، چوہدری امتیاز حسین، چوہدری محمد طارق ، راجہ محمد طارق، چوہدری مختار حسین ،تنویر ناز بھٹی اور دیگر نے بینک چوک سے براستہ دھمالی چوآخالصہ، مین روڈ سے دودھلی ، ممیام سے پنڈ بینسو، سکوٹ سے دوبیرن ، دان گلی سے بالیماں ، ڈھوک سدھن سے من مور، سرصوبہ شاہ سے انچھوہا ، الف چوک، ٹکال بابا گوہر سڑکات کے لیے 47کروڑ کی گرانٹ پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی جس پر وہ وزیر اعظم شاہد عباسی کے دل سے مکشور ہیں انہوں نے منظور شدہ سڑکوں پر جلد کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔