غفلت اور تیز رفتاری کے الزام میں ٹرک اور ویگن ڈرائیور گرفتار
چکوال( نامہ نگار) قصبہ میاں مائر کے قریب بھوسہ اوور لوڈ کر کے غفلت اور تیز رفتاری سے ٹرک چلانے والے کو پٹرولنگ پولیس پڑھال نے گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس شیراز احمد نے دوران ڈیوٹی ٹرک نمبر ایم آر275جو کو ڈرائیور بشیر احمد ولد غلام نبی ساکن جھاٹلہ چکوال نے بھوسے سے اوور لوڈ کیا ہوا تھا اور نہایت تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطر ے میں ڈالا۔ پٹرولنگ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک کو ڈھڈیال پولیس کے حوالے کر دیا۔ جس پر سب انسپکٹر محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے سواریاں اوور لوڈ کرنے والے ویگن ڈرائیور کو گرفتار کر کے چوآسیدنشاہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ اے ایس آئی شفقت محمود نے کٹاس کے قریب ڈرائیور محمد اسلم ولد عجب گل ساکن مصطفی آباد تترال جس نے ویگن میں سواریاں اوور لوڈ کی تھیں اور نہایت تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے ویگن چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ سب انسپکٹر سجاول خان نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔