جڑانوالہ جلسہ میں عدلیہ کیخلاف استعمال ہونیوالی زبان پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے: رانا حفیظ
ملتان (خاتون رپورٹر) مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا محمد حفیظ نے کہا ک جڑانوالہ کے جلسہ میں مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی ہے اس پر سوموٹو اعلیٰ عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے ہم جلد اعلیٰ عدلیہ میں انکی ان تقاریر کےخلاف پٹیشن دائر کریں گے جس کے لئے معزز وکلاءسے مشورہ کرنے کے لئے مسلم لیگ ق وکلاءونگ ملتان کے صدر چوہدری ذوالفقار علی سدھو سے رابطہ کر لیا گیا۔