زینب کے قاتل عمران علی نے میری بہو اغواء کی‘ شہری کاالزام
راولپنڈی (ا سٹاف رپورٹر )کمسن زینب کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا سفاک ملزم عمران علی راولپنڈی سے بھی شادی شدہ عورت اغواء کی جس کا مقدمہ تھانہ بنی پولیس نے درج کیا تھا تھا نہ بنی کو26 اگست2017 ء کو نور حسین عباسی ولد سمندر خان عباسی نے درخواست دی تھی کہ ضلع ہری پور سے اپنی بہو ارم سفیرعباسی کو تین سال کی شادی کے باوجود اولاد نہ ہونے پر چیک اپ کیلئے دن آٹھ بجکر52 منٹ پر رشید نرسنگ ہوم سید پور روڈ راولپنڈی لایا جسے میں لیڈیز ویٹنگ روم میں الگ بٹھا کر خود کسی کام سے رشید نرسنگ ہوم سے باہر چلا گیا ابھی میں سید پور روڈ پر تھوڑے ہی فاصلے پر گیا ہی تھا کہ اس دوران ملزم عمران علی ولد ارشد سکنہ روڈ کوٹ قصور اور ایک نامعلوم رکشا ڈرائیور جسے سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں لیکن رکشے کا نمبر نوٹ نہیں کر سکا تھا میری بہو مسماۃ ارم عباسی کو ورغلا پھسلا کر رکشے میں بٹھا کر تھوڑے فاصلے پر اپنے ساتھ ایک نامعلوم عورت کو جسے سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں بٹھایا میری بہو ارم سفیر عباسی کے زیر استعمال دو موبائل فون نمبرہیں میری بہو مسماۃ ارم سفیر عباسی کو عمران علی ورغلا پھسلا کر نامعلوم مقام پر لے گئے جس کو میں نے کافی تلاش کیا مگر تاحال نہ مل سکی ہے عمران علی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے میری بہو مسماۃ ارم سفیر عباسی کو بازیاب کرایا جائے اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی سے نوائے وقت نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر کے بعد مغویہ ارم سفیر عباسی عدالت میں پیش ہوگئی تھی جس نے زیر دفعہ164 اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس میں اس نے کہا کہ میں اغواء نہیں ہوئی تھی نہ ہی میرے ساتھ ایسا واقعہ ہوا ہے جس کے بعد وہ مقدمہ باقی نہیں رہا تھا ۔
عورت/اغواء