زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے سینئر صحافیوں کو لاہو ررجسٹری طلب کرلیا
کراچی( وقائع نگار) کراچی سپریم کورٹ رجسٹری ،زینب قتل کیس کے حوالے نوٹس پر سپریم کورٹ نے پیمرا ، اے پی این ایس ، سی پی این ای ، پی بے اے کو بھی نوٹس جاری کردیئے،،،پی ایف یو جے اور دیگر صحافی تنظیموں کو بھی سنا جائے گا،، چیف جسٹس نے سینئر صحافی مظہر عباس کو ہدایت کی کہ ہماری مدد کریں لاہور میں سب کو سنیں گے۔۔ہم میڈیا کی مدد چاہتے ہیں اور سچ تک پہنچنا چاہتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ پی ایف یو جے کو بھی نوٹس جاری کررہے ہیں،، اب دیگر میڈیا اداروں کو بھی نوٹس جارء کررہے ہیں۔۔سپریم کورٹ نے پیمرا ، اے پی این ایس ، سی پی این ای ، پی بے اے کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اینکرپرسن نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے 37 اکاونٹس ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کواسٹیٹ بینک آف پاکستان اورحکومت پنجاب مسترد کرچکی ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران زینب قتل کیس کی بازگشت بھی سنائی دی،چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ زینب قتل کیس میں اینکرپرسن کے بیان پرنوٹس لیا تھا، ہم میڈیا کی مدد چاہتے ہیں اورسچ تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے سینئرصحافی مظہرعباس سے مکالمہ کرتے ہوئیکہا کہ انصاف کرنا صرف عدلیہ کا نہیں آپ لوگوں کا بھی کام ہے۔ مظہرعباس نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا کمپلینٹ کمیشن کے قیام کی تجویزدی گئی تھی جس پرعمل نہیں ہوا۔
زینب قتل کیس