معاشرتی برائیوں کا علاج قلم اور کتاب سے ممکن ہے‘ ذوالفقار چیمہ
کراچی (خصوصی رپورٹر) پاکستان پولیس سروس کے سینئر افسر اور موٹر وے پولیس کے سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ قلم و کتاب کا سفر جاری رہنا چاہئے قلم ہاتھوں سے گر گیا تو معاشرے میں تشدد رہ جائے گا‘ قلم کے تقدس کو ماں اور بیٹی کے تقدس کے برابر قرار دیا گیا ہے مگر ہم حرف کی حرمت کی پاسبانی نہیں کر سکے افسوس ہے کہ ہم نے قلم کو قصیدہ کی راہ دکھا دی اگر ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کو آئین و قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تو قلم کے تقدس کی حفاظت کرنا ہو گی اور قلم اس ملک کی خود حفاظت کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل میں اپنی دوسری کتاب ’’دو ٹوک‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ‘ ممتاز دانشور‘ شاعر و صحافی محمود شام‘ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ‘سینئر پولیس افسر نجف قلی مرزا‘ مرزا اشتیاق بیگ و دیگر نے خطاب کیا۔ ذوالفقار چیمہ نے کہاکہ لکھنا اور پڑھا ہی معاشرے کی حیات ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ ذوالفقار چیمہ کی اس کتاب کے تمام مضامین پڑھے ہیں انسان کا وجود ختم ہو جاتا ہے۔