دہشت گردوں کا علاج کیس: آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو پیش ہونے کا حکم
کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج کیس کی سماعت ہوئی جہاں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی‘ قادر پٹیل‘ رؤف صدیقی‘ عثمان معظم اور مقدمے کے نئے پراسیکیوٹر جی ایم بھٹو بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور سلیم شہزاد کی استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں جن میںکہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور سلیم شہزاد علاج کے بیرون ملک میں گئے ہیں۔ عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر صرف ملزمان کے وکلا پیش ہوں‘ جے آئی ٹی رپورٹ کو مقدمے کا حصہ بنانے سے متعلق وکلا دلائل دیں گے۔