سانحہ بلدیہ کیس ‘ ملزمان عدالت میں پیش
کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی اور دیگر رہنما پیش ہوئے جبکہ مرکزی ملزم عبدالرحمن اور زبیر چریا کو پیش کیا گیا عدالت نے رؤف صدیقی کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ وہ ایک اور کیس کے سلسلے میں مصروف ہیں لہٰذا وہ آج پیش نہیں ہو سکتے ان کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رؤف صدیقی کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے جبکہ عدالت نے اسرار عمر حسن قادری اور رؤف صدیقی اور دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم دیدیا۔